ڈریپ:گریڈ18تا20کی 60خالی اسامیوں پربھرتی منسوخ

ڈریپ:گریڈ18تا20کی 60خالی اسامیوں پربھرتی منسوخ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ڈائریکٹر کی 4پوسٹیں 2سال سے خالی ہیں وزارتِ قومی صحت نے دو سال قبل خالی اسا میوں پر بھرتی کی منظوری دی تھی

اسلام آباد (وقائع نگار)وزارت قومی صحت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی 18 تا 20 گریڈ کی 60 خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل منسوخ کر دیا ہے ، اتھارٹی کے 20 گریڈ کے ڈائریکٹرز کی چار اسامیاں دو سال سے خالی ہیں۔ گریڈ 20 کے چار ڈائریکٹرز اور گریڈ 18 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی بھرتی کا عمل دو سال سے جاری ہے تاہم 60 سے زائدا سامیاں خالی ہونے کے باوجودان پر دو سال گزرنے پر بھی تقرریاں نہ ہو سکیں ۔ وزارتِ قومی صحت نے دو سال قبل ان خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی تھی تاہم وزارت نے مذکورہ خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز لینے کے بجائے بھرتی کا سارا عمل ہی منسوخ کر دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں