مہنگا جیٹ فیول، پی آئی اے کا مختلف شعبوں کورعایت ختم کرنیکا فیصلہ

مہنگا جیٹ فیول، پی آئی اے کا مختلف  شعبوں کورعایت ختم کرنیکا فیصلہ

لاہور( این این آئی)پی آئی اے نے مہنگے جیٹ فیول کے باعث مختلف شعبوں کے افراد کو ملنے والی رعایت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے طلبہ، سینئر سٹیزنز، جرنلسٹس ، ریٹائرڈ ملٹری پرسنز ، اے ایس ایف اہلکاروں کو ملنے والی رعایت کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا  کہ  تمام قسم کی رعایتی چھوٹ واپس لے لی گئی ہے یہ فیصلہ ایندھن کی قیمتیں معمول پر آنے تک کیلئے کیا گیا ہے ۔ مہنگے جیٹ فیول پر پی آئی اے کو اخراجات میں شدید دبا ؤہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں