مری ایکسپریس وے کی اپ گریڈیشن مکمل، مزید سہولتوں کا اعلان
وزیر مواصلات کا دورہ ،شاہراہ کے اطراف نئے ریسٹ ایریازبنانے کی ہدایت صفائی ستھرائی و دیگر سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے ،عبدالعلیم خان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد مزید سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے گزشتہ روز ایکسپریس وے کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کو مزید بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔ عبدالعلیم خان نے این ایچ اے حکام کو لوئر ٹوپہ میں راؤنڈ اباؤٹ کی جدید ڈیزائننگ اور ایکسپریس وے کے دونوں اطراف نئے ریسٹ ایریاز قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ انہوںنے نئے تعمیر ہونے والے ریسٹ ایریاز اور مساجد کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی، صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا این ایچ اے سہولیات کی فراہمی اور معیاری نگرانی ہر صورت یقینی بنائے ۔