میرے والد کا بیرون ملک کوئی بینک اکاؤ نٹ نہیں، بختاور بھٹو
اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے والد کی کوئی بھی دولت یا اثاثے بیرون ملک ہونے کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں ایک صارف کے طنز پر جواب دیتے ہوئے کہا میرے والد کا بیرون ملک کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں، وہ اس دنیا کے چند رہنماؤں میں سے ہیں جن کی ساری دولت اور اثاثے فخر کے ساتھ اپنے وطن میں موجود ہیں۔