داخلی سلامتی ،پاک افغان سرحدی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی ناگزیر :استحکام پاکستان کنونشن

داخلی  سلامتی ،پاک  افغان سرحدی  صورتحال  سے  نمٹنے  کیلئے  قومی  یکجہتی  ناگزیر :استحکام  پاکستان  کنونشن

قومی مفاد ہر بیرونی وابستگی سے مقدم ، احتجاج کے نام پر ریاستی تنصیبات پر حملوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی :اعلامیہ ایران کے خلاف جنگ عالمی قوانین کے منافی،امریکا،اسرائیلی جارحیت کی مذمت ،امن کوششوں پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

 اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ،آئی این پی ) دفاع پاکستان کونسل نے پاکستان مخالف بیانیے کو تقویت دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا، اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام استحکامِ پاکستان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اعلا میہ میں کہاگیا کہ داخلی سلامتی اور پاک افغان سرحدی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی ناگزیر ہے ،ریاستی اداروں کی عزت اور وقار کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری،قومی مفاد ہر قسم کی بیرونی وابستگی سے مقدم ہے ۔ احتجاج کے نام پر ریاستی تنصیبات، املاک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں ۔ اعلا میہ میں افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔واضح کیا گیا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ بین الاقوامی قانون اوراخلاقی اصولوں کے منافی ہے ۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔کشیدگی کے خاتمے کیلئے حکومتِ پاکستان کے متوازن اورذمہ دارانہ موقف کی تائید کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کیلئے سفارتی کوششیں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب کا طرزِعمل دانشمندانہ ہے ، ایران سے اپنا نشانہ دشمن پر مرکوز رکھیں نہ کہ عرب سرزمین کو ہدف بنا ئے ۔ ملک کی سالمیت، استحکام اور قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا ، کنونشن سے مولانا فضل الرحمن خلیل عبد اللہ گل ،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر ،مولانا ڈاکٹر محمد علی تراب مولانا عبد الحق ثانی اور مفتی حبیب الرحمن درخواستی ،مولانا مظہر سعید شاہ مولانا اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں