60 دن کی ڈیڈ لائن کے اندر مصنوعی ذہانت کے نصاب کا آغاز
لاہور(آئی این پی )پنجاب میں تعلیم کیلئے اہم سنگ میل کے طور پر پنجاب ایجوکیشنل کمپیوٹر ٹیچرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ کی جانب سے مقرر کردہ 60 دن کی ٹائم لائن کے اندر جامع مصنوعی ذہانت کا نصاب کامیابی سے متعارف کرادیا ۔
پی ای سی ٹی اے اے نے اس تاریخی اقدام کو تیار کرنے اور اسکی تکمیل کیلئے لگن اور مقصد کے ساتھ کام کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی قیادت اور تعلیمی اداروں کے درمیان مرکوز تعاون کیا حاصل کر سکتا ہے ۔نصاب کا پہلا مسودہ باضابطہ طور پر وزیر برائے سکول ایجوکیشن اور پارلیمانی سیکرٹری کو پی ای سی ٹی اے اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر موسی ٰ بخاری نے پیش کیا۔