عظمیٰ بخاری سے سری لنکن اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات ،عوامی روابط پرگفتگو

 عظمیٰ بخاری سے سری لنکن اعزازی قونصل  جنرل کی ملاقات ،عوامی روابط پرگفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے گزشتہ روز ملاقات کی ہے۔

 اس موقع پر سیکرٹری  انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی، سماجی رہنما ذوالفقار حسین اور سید محسن بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں پنجاب اور سری لنکا کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر منشیات کی لعنت کے خاتمے اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے پروگرام پر بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں