مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان سے مزید 39 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان  سے مزید 39 پروازیں منسوخ

لاہور(آن لائن)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پرپاکستان سے اتوار کو بھی 39 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔گزشتہ 5 ہفتوں میں منسوخ پروازوں کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی ۔

کراچی سے جدہ، نجف، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کی 14 جبکہ اسلام آباد سے مسقط، العین، ابوظبی، دمام اور فجیرہ کی 7 پروازیں منسوخ ہوئیں ۔لاہور سے دبئی، ریاض، جدہ اور ابوظبی کی 8 ، ملتان سے دوحہ کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔علاوہ ازیں کراچی سے اندرون ملک ملتان، لاہور اور اسلام آباد کی 5 اوراسلام آباد سے گلگت کیلئے تمام 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں