اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب  سے ٹیلیفونک رابطہ ،خطے  کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا گزشتہ روزسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا اور باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں