قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے سینیٹ کا کل سہ پہر تین بجے ہوگا
اسلام آباد(نامہ نگار، اپنے رپورٹرسے )قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے جبکہ سینیٹ اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا ۔سینیٹ اجلاس کی صدار ت چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کریں گے۔
اجلاس میں قانون سازیسمیت اہم معاملات زیر بحث لائے آئینگے ، قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام پانچ بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری 20 نکاتی ایجنڈے کے مطابق وقفہ سوالات، توجہ دلائو نوٹس، بل، قانون سازی، مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کرنے کے علاوہ دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے ۔