تیل کی قیمتیں کم ہونے پرعوام کو ریلیف دیا جائیگا:عطاتارڑ

 تیل کی قیمتیں کم ہونے پرعوام  کو ریلیف دیا جائیگا:عطاتارڑ

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھائی کہ ہم مسیحی برادری کے حقوق کے محافظ ہیں۔

 میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر موقع پر مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسیحیوں کا بھی خون شامل ہے ، پاکستان میں رہنے والے مسیحی ملک کو عظیم بنانے کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔اپنے حلقہ انتخاب میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا مسیحی برادری کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کروں گا، ملکی دفاع اور تعلیمی نظام میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے ۔انہوں نے کہا دنیا بھرمیں تیل کی قیمتیں اوپر جا رہی ہیں، اس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، جب جب تیل کی قیمتیں کم ہوں گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں