سندھ کے ٹرانسپورٹرز کی وزیراعلیٰ کو کرایے نہ بڑھانے کی یقین دہانی

سندھ کے ٹرانسپورٹرز کی وزیراعلیٰ کو  کرایے نہ بڑھانے کی یقین دہانی

کراچی (آئی این پی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کے لئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔

 انہوں نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پورے صوبے میں کرایوں کو منجمد کرا لیا، ساتھ ہی بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ایک ہدفی سبسڈی پروگرام بھی متعارف کرایا۔وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹرز کیلئے سبسڈی کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے ایک جامع حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ شہریوں، خاص طور پر کم آمدنی والے مسافروں کو عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بڑھتے ہوئے سفری اخراجات سے محفوظ رکھا جا سکے ،اس موقع پر صوبائی وزرا، ٹرانسپورٹرز کے نمائندے اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔ جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں