یوسف رضا گیلانی سے سیدال خان سلیم مانڈوی والا کی ملاقات،قانون سازی کفایت شعاری اقدامات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر اور سینیٹ میں چیف وہپ و قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں ملکی صورتحال، 7 اپریل سے شروع ہونے والے سینیٹ اجلاس، علاقائی حالات، قانون سازی اور کفایت شعاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کی تیاریوں اور قانون سازی کے ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے عوامی فلاح کے امور کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ ڈپٹی چیئرمین اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کفایت شعاری اقدامات کو بروقت اور قابل تحسین قرار دیا ۔