شرقپور:بیٹے کی جھوٹی گرفتاری کی کال سن کر باپ صدمے سے چل بسا
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف کے محلہ چاہ بدرے والا میں نوسربازوں کی جعلی فون کال نے ایک شخص کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق 60 سالہ درزی طالب حسین بیٹے کی جھوٹی گرفتاری کی اطلاع سن کر شدید صدمے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا۔ نامعلوم کالر نے خود کو اہلکار ظاہر کرتے ہوئے بیٹے کی رہائی کے بدلے 50 ہزار روپے طلب کیے تھے ۔ بیٹے سے رابطہ نہ ہونے پر طالب حسین کو دل کا دورہ پڑااور وہ جانبر نہ ہوسکا۔