بھارت میں صنعتیں بند ،لاکھوں مزدور وں کی دیہات نقل مکانی
کشیدگی کے باعث گیس سپلائی متاثر، قیمتیں چار گنا بڑھنے سے فیکٹریوں کی محدود پیداوار
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) بھارت میں جاری گیس اور پٹرول بحران کے باعث صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئی ہیں اور لاکھوں مزدور شہروں سے دیہات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔ سنگاپور کے جریدے دی سٹریٹس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران
میں جاری کشیدگی کے اثرات کے باعث مارچ کے وسط سے بھارت میں گیس کی دستیابی غیر یقینی ہو گئی جبکہ قیمتیں چار گنا تک بڑھ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پٹرولیم اور گیس پر انحصار کرنے والی چھوٹی اور بڑی فیکٹریاں سپلائی کی کمی کے باعث یا تو بند ہو چکی ہیں یا محدود پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ خصوصاً سورت کی ٹیکسٹائل صنعت میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ مزدور کام نہ ہونے کے باعث اپنے آبائی علاقوں کو واپس جا چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق مسلسل معاشی دباؤ اور توانائی بحران نے شہری زندگی کو شدید متاثر کیا ہے ، جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال بھارتی عوام کے لیے ایک سنگین سماجی و اقتصادی چیلنج بن کر سامنے آئی ہے جس سے روزمرہ زندگی اور صنعتی پیداوار دونوں متاثر ہو رہی ہیں۔