ایکسپائرڈ شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز بلاک کی جا سکتیں، پی ٹی اے
تمام موبائل صارفین اپنا سی این آئی سی مستند، فعال اور بروقت اپڈیٹ رکھیں
اسلام آباد (دنیا رپورٹ)پی ٹی اے نے موبائل سروس کے تسلسل اور بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) مستند، فعال اور بروقت اپڈیٹ رکھیں۔پی ٹی اے کے مطابق منسوخ شدہ یا
ایکسپائرڈ سی این آئی سی، یا فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز بلاک کی جا سکتی ہیں۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ایکسپائرڈ شناختی کارڈ کی فوری تجدید کرائیں اور کسی بھی منسوخی سے متعلق مسئلہ نادرا کے ذریعے حل کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سم کسی مرحوم فرد کے نام پر رجسٹرڈ نہ ہو تاکہ موبائل سروس بلا تعطل جاری رہ سکے ۔یہ اقدام صارفین کے مفادات کے تحفظ ملک بھر میں محفوظ اور قابل اعتماد ٹیلی کام نظام کے فروغ کے لیے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔