نیشنل جوڈیشل کمیٹی:ہائی کورٹس کو ای آفس نفاذ پر غور کی ہدایت

نیشنل جوڈیشل کمیٹی:ہائی کورٹس کو ای آفس نفاذ پر غور کی ہدایت

جینڈر فیئر لینگوئج اور جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ گورننس فریم ورک کی منظوری دیدی خواتین سہولت مراکز کی توثیق، اصلاحات پر ججز کی فیڈ بیک کیلئے گمنام سروے کی ہدایت

 اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت نیشنل جوڈیشل کمیٹی کا 59واں اجلاس ہوا، فیڈرل شرعی کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز سمیت اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ لاپتہ افراد

کے کمیشن کی سربراہی کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج کی نامزدگی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ اٹارنی جنرل نے بار کونسلز کی ہڑتالوں کا معاملہ حل کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ کمیٹی نے جھوٹی اور بے جا مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی کے لیے قانون سازی اور پالیسی فریم ورک کی تیاری پر پیشرفت، جیل خانہ جات کا نظام نیلسن منڈیلا رولز کے مطابق ڈھالنے کے لیے پرژن ریفارم ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا، جون 2026 میں جیل اصلاحات پر نیشنل کانفرنس انعقاد کی ہدایت کی گئی۔ عدالتی و قانونی زبان میں صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے "جینڈر فیئر لینگویج فریم ورک 2026" کی منظوری دی گئی، خواتین کو قانونی امداد، مشاورت اور ثالثی فراہم کرنے کے لیے "ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز" کے قیام کی توثیق کی گئی۔

عدالتی نظام میں ڈیٹا کی شفافیت کے لیے "نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ" کے گورننس فریم ورک کی منظوری دی گئی اور ہائی کورٹس کو اندرونی نظم و نسق میں بہتری کے لیے "ای آفس" کے نفاذ پر غور کی ہدایت کی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کی والدین سے ملاقات کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹس میں تعطیلات میں بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ضلعی عدلیہ کی اصلاحات پر ججز سے فیڈ بیک لینے کے لیے ایک گمنام سروے کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ کمیٹی نے ہائی کورٹس میں غیر ملکی ثالثی ایوارڈز، نیشنل ٹیرف کمیشن اور اینٹی ڈمپنگ کیسز کے لیے مخصوص بینچز کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کیا، کمیٹی نے مختلف کیٹیگریز کے مقدمات، خصوصاً پرانے وراثتی مقدمات نمٹانے میں ہائی کورٹس کی کارکردگی کو سراہا۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت المیزان فاؤنڈیشن کے ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں، وفاقی شرعی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق المیزان فاؤنڈیشن اور اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے درمیان نئے معاہدے کی منظوری دی گئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں