خیبرپختونخوا :بارش متاثرہ علاقوں میں ایف سی نارتھ کی امدادی سرگرمیاں جاری

خیبرپختونخوا :بارش متاثرہ علاقوں میں ایف سی نارتھ کی امدادی سرگرمیاں جاری

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے جوان شدید بارشوں سے متاثر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

صوبے کے متعدد اضلاع میں مسلسل بارشوں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے جبکہ 

سڑکوں، پلوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں باجوڑ اور چترال سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں ۔ایف سی نارتھ کے اہلکاروں نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور متاثرہ خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا سمیت بنیادی ضروریات تقسیم کیں۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں