کالج میں اچانک آگ بھڑک اٹھی 20 طالبات اورٹیچر بے ہوش

کالج میں اچانک آگ بھڑک اٹھی  20 طالبات اورٹیچر بے ہوش

میانوالی (نامہ نگار )حافظ والا میں طالبات کے ایک نجی کالج میں اے سی پینل میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگتے ہی کلاس روم دھوئیں سے بھر گیا ۔

جس سے طالبات میں بھگدڑ مچ گئی کمروں میں دھواں بھرنے اور آکسیجن کی کمی سے 

20 طالبات اور ایک ٹیچر بے ہوش ہو گئیں متاثرہ طالبات اور ٹیچر کو فوری طور پر ریسکیو 1122 اور اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پپلاں منتقل کر دیا گیا ہسپتال میں متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جس سے ان کی طبیعت سنبھل گئی ڈاکٹرز کے مطابق تمام متاثرہ طالبات اور ٹیچر کی حالت خطرے سے باہر ہے کالج میں آتشزدگی کے بعد خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا اس دوران ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال سنبھال لی نجی کالج میں آتشزدگی کے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، واقعے نے تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں