اساتذہ بھرتی سکینڈل ،ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کا ریکارڈ روم سیل

 اساتذہ بھرتی سکینڈل ،ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کا ریکارڈ روم سیل

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے محکمہ تعلیم میں اساتذہ بھرتی سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کا ریکارڈ روم سیل کردیا گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے ایس بی کے بھرتی سکینڈل کی 80 فیصد تحقیقات مکمل کر کے اہم ترین شواہد حاصل کر لیے ہیں جس کے بعد آئندہ

 چند دنوں میں اربوں روپے کے گھپلوں میں ملوث بعض اہم شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایس بی کے ملازمین، ٹھیکیداروں کو عدالت نے نوٹسز جاری کر دئیے جن میں سے عدالت میں پیش نہ ہونے والوں کے جلد ہی وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق اس گھپلے میں اساتذہ بھرتی کے لئے 8 ہزار نوجوانوں نے ٹیسٹ دئیے تھے جن میں سے چھ سو فیل امیدواروں کو بھی مبینہ طور پر نوکریاں دی گئیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں