اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی 100 سالہ تقریبات پر یادگاری ٹکٹ جاری
بہاولپور(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سو سالہ تقریبات کے موقع پر 100روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا۔
یادگاری ٹکٹ پر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ کی عمارت کی تصویر کو نمایاں کیا گیاہے ۔جو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکی علاقائی اور قومی اہمیت اور زرعی تحقیق و معیشت میں نمایاں کردار کو ظاہر کرتی ہے ۔