پنجاب سائبر کرائم یونٹ بنانے کی منظوری ،نئی نسل کا تحفظ چاہتے ہیں:مریم نواز

پنجاب  سائبر  کرائم  یونٹ  بنانے  کی  منظوری ،نئی  نسل  کا  تحفظ   چاہتے  ہیں:مریم  نواز

متاثرہ بچوں کیلئے موبائل یونٹ ہونگے ،خواتین ورچوئل پولیس سٹیشن پر بھی شکایت درج کراسکیں گی :اجلاس میں فیصلے وزیراعظم ، وزیر خارجہ ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچالیا:وزیراعلیٰ

 لاہور (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بچوں اور خواتین کی ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی-اجلاس میں بتایاگیاکہ بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کا شکار بچوں اور بچیوں کو شکایت کیلئے کسی تھانے یا دفتر نہیں جانا پڑے گا،سوشلجائے گا ،متاثرہ بچے بالخصوص خواتین ورچوئل پولیس سٹیشن پر بھی شکایت درج کراسکیں گی ،سائبر کرائم یونٹ فرنٹ ڈیسک اور پی کے ایم ایپ پر بھی شکایت درج کی جاسکے گی-اجلاس کے دوران سوشل میڈیا بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کا ارتکاب کرنے والے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیاگیا جس کے تحت پنجاب آن لائن سیفٹی ایکٹ 2026ء کے ابتدائی مسودے پر کام شروع کردیاگیا ،ایکٹ جلد پیش کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سائبر کرائم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔پنجاب پولیس سائبر پٹرول ونگ اور سائبر پولیس اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سائبرکریمنل کی سرکوبی کیلئے پروایکٹو اپروچ اپنانے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور سرویلنس کیلئے انٹیلی جنس سسٹم بھی قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے سائبر کرائم سے متعلق ڈیٹا کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کا حکم دیدیا ۔ مریم نواز نے کہاکہ سائبر کرائم بہت بڑا چیلنج ہے ، نئی نسل کا تحفظ چاہتے ہیں۔ بچیوں کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے ٹیکنالوجی اور ٹولز کا بھرپوراستعمال کیا جائے گا۔والدین بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے پر توجہ دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بچوں اور خواتین کے خلاف ڈیجیٹل کرائم کو ہر صورت روکنا ہوگا،کسی بھی شخص کو دوسروں کی پرائیویسی میں دخل اندازی کا ہرگز حق حاصل نہیں، سوشل میڈیا کریمنلز کو انجام تک پہنچا کر مثال قائم کریں گے ۔دوسری طرف قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کی لاہور میں ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پُرخلوص اور عالمی امن کیلئے بے مثال کوششیں کیں جو کامیاب ہوئیں، اللہ تعالیٰ نے امن کے قیام کے لئے پاکستان کو چُنا، جتنا بھی شکر ادا کریں اتنا کم ہے ، خطے اور دنیا میں امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ اور تاریخی کوشش نے ناممکن کو ممکن بنایا، امریکا، ایران اور تمام اسلامی ممالک کی قیادت مبارک کی مستحق ہے جن کی کوشش سے اربوں انسانوں کو امن نصیب ہوا۔مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچالیا، معرکہ حق کے بعد ابھرنے والا پاکستان دنیا میں امن کا مرکزی کردار بن کر ابھرا ہے ، امید ہے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے پائیدار امن قائم ہوگا، تنازعات مذاکرات سے حل ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں