اسحاق ڈار ، نیدرلینڈز ، فرانسیسی وزرائے خارجہ میں رابطے

 اسحاق ڈار ، نیدرلینڈز ، فرانسیسی وزرائے خارجہ میں رابطے

جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف،امن کیلئے کوششوں کی حمایت

اسلام آباد (وقائع نگار،اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار،نیدرلینڈز اورفرانسیسی وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطے ہوئے ، اس دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نیدرلینڈزکے وزیرِ خارجہ بیرینڈسن نے جنگ بندی کے قیام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پائیدار امن کے لیے سفارتی راستے کو فروغ دینے کی پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا،دونوں جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اسحاق ڈار سے گفتگو میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا، خطے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے سفارتی عمل آگے بڑھانے کی پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے ، اقتصادی،تجارتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں