پاکستان کو اپنے مثبت کردار کو مزید مستحکم کرنا ہوگا، شجاعت

پاکستان کو اپنے مثبت کردار کو مزید مستحکم کرنا ہوگا، شجاعت

سفارتی کامیابی میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا واضح اور مؤثر کردار رہا

اسلام آباد (خصوصی نیوز رہورٹر )مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حالیہ عالمی کشیدگی میں پاکستان کا کردار نہایت اہم اور مثبت رہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے ابھرا ہے ۔ پاکستان کو اپنے اس مثبت اور مؤثر کردار کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سفارتی کامیابی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا واضح اور مؤثر کردار رہا ہے جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے ۔ موجودہ صورتحال میں صبر، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کے مستقل حل کی طرف بڑھنا ہوگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں