کراچی:سی ٹی ڈی ، حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی (سٹاف رپورٹر)کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ اور سویلین وفاقی حساس ادارے کی یونیورسٹی روڈ پر مشترکہ کارروائی،فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم زینبیون کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کی شناخت محمد فرحان خان کے نام سے ہوئی۔ ملزم ماضی میں درجنوں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تنظیم کی جانب سے دئیے گئے ٹارگٹ کو نشانہ بناتا تھا۔ملزم نے 2023 میں فیڈرل بی ایریا میں قائم مسجد کے امام قیصر فاروق کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ بھی زخمی ہوا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ شہر میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے واردات کی۔ دوران کارروائی ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔