وزیراعظم کے عمران کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے تک ملتوی

وزیراعظم کے عمران کیخلاف  ہرجانہ کیس کی سماعت  سپریم کورٹ کے فیصلے تک ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر )سیشن کورٹ لاہورنے وزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ہرجانہ کے دعویٰ پر سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے تک ملتوی کردی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی جانب سے دائر دعویٰ پر سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی، شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں