لاہور پہنچنے والی سعودی پرواز مسافروں کا سامان جدہ چھوڑ آئی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز کے مسافر پہنچ گئے ،تاہم پرواز مسافروں کا سامان جدہ چھوڑ آئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز ایس وی 734 لاہور پہنچی تو مسافروں کو بتایا گیا کہ انکا سامان ساتھ نہیں آیا۔ سامان نہ ملنے پر مسافر پریشان رہے۔ سعودی ایئر لائنز کے مسافروں میں عمرہ زائرین بھی شامل تھے۔