گوادر، چاہ بہار ایشیا کے دروازے

 گوادر، چاہ بہار ایشیا کے دروازے

لاہور(این این آئی)سابق نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بلوچستان کی اصل اہمیت کو ابھی تک مکمل طور پر نہیں سمجھا گیا۔۔۔

 حالانکہ یہی صوبہ ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، گوادر اور چاہ بہار دراصل ایشیا کے دروازے ہیں اور مستقبل میں عالمی تجارت کا بڑا رخ پاکستان، خصوصاً گوادر کی جانب ہوگا،اگرچہ پنجاب نے ملک کو سنبھالنے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا اور دیگر صوبوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا، تاہم پاکستان کی حقیقی معاشی ترقی بلوچستان سے وابستہ ہے ،گوادر میں پیدا ہونے والے نئے مواقع نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں گے بلکہ پورے ملک کی معیشت کو مستحکم کریں گے ۔لاہور چیمبر میں منعقدہ اس سیشن میں صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ لاہور چیمبر اور گوادر جمخانہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں