وزیراعلیٰ کا بنیادی کام صوبے کی خدمت

 وزیراعلیٰ کا بنیادی کام صوبے کی خدمت

پشاور(اے پی پی)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے وزیراعلیٰ اور حکومت کا بنیادی کام سیاست نہیں بلکہ صوبے کی خدمت کرنا ہے۔

مردان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر نے کہا مردان میں جلسہ ہورہا ہے ، ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ صاحب سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ 13 سال میں آپ نے مردان کو کیا دیا؟۔ انہوں نے کہا یہ لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے مخلص نہیں اور یہ ہم نہیں بانی کی بہن کہہ رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں