غیرملکی پارلیمانی وفود کی ملاقاتیں
استنبول/اسلام آباد(اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے روس، چین، آذربائیجان، نیپال، مالدیپ اور ازبکستان کے پارلیمانی وفود نے استنبول(ترکیہ)میں بین الپارلیمانی یونین کی 152ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقاتیں کیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق روسی سٹیٹ ڈوما کی چیئرپرسن ویلنٹینا میٹویینکو اور چین کے پارلیمانی وفد نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔ دونوں وفود نے امریکاایران مذاکرات کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ چینی پارلیمانی وفد کے سربراہ ژوئے جن نے چین پاکستان دوستی کو دنیا کیلئے مثال قرار دیا۔ایاز صادق نے کہا پاکستان اور چین آئرن برادرزہیں۔مالدیپ کے سپیکر عبدالرحیم نے بھی سپیکر سے ملاقات کی۔ مالدیپی وفد نے کہا جنگ کے باعث ہزاروں سیاحوں نے مالدیپ کا دورہ منسوخ کر دیا۔ آذربائیجان کی سپیکر صاحبہ غفارووا ،ازبکستان کی چیئرپرسن تنزیلہ نربائیوا نے بھی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔