چاند نظر آگیا، آج یکم ذوالقعدہ
لاہور (آئی این پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ 1447 ھ کے چاند سے متعلق اعلان کر دیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کے مطابق یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری (آج )بروز اتوار 19 اپریل 2026 کو ہوگی۔واضح رہے کہ سپارکو کے مطابق نیا چاند 17 اپریل کو شام 4:52 بجے پیدا ہوا تھا اور 18 اپریل کی شام رویت کے امکانات بہت روشن تھے۔