ملک بھر میں مزید بارش، برفباری ژالہ باری کا الرٹ جاری

 ملک بھر میں مزید بارش، برفباری  ژالہ باری کا الرٹ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی)نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔

اس دوران بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش اور متعدد مقامات پر ژالہ باری متوقع جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ ممکنہ موسمی صورتحا ل کے حوالے سے جاری الرٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد،سیالکوٹ اورمنڈی بہاؤالدین میں اگلے 12سے 24گھنٹوں میں آندھی ،جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں