محمود الرشید کی سزا ، یاسمین راشد کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر)9مئی سے متعلق مقدمات میں 10 سال قید کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کی سزا کیخلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 20 اپریل کو درخواست پر سماعت کریگا۔عدالت سزا معطلی اور اپیل دونوں درخواستوں پر سماعت کرے گی۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس 21 اپریل کو سماعت کریں گے ، شہری سید حسنین مہدی نے 17 جون 2021 کو درخواست ڈاکٹر یاسمین راشد کے وزیر صحت ہونے کے دوران دائر کی تھی جس میں ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود زیر التواء درخواست پر فیصلہ نہ کرنے کا الزام ہے۔