اسلام آباد ،پختونخوا میں5.5 شدت کا زلزلہ ،شہریوں میں خوف وہراس

  اسلام آباد ،پختونخوا میں5.5 شدت کا زلزلہ ،شہریوں میں خوف وہراس

اسلام آباد (دنیا نیوز) اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

گزشتہ روز اسلام آباد، پشاور، سوات اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 199 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا جہاں سے اس کے اثرات شمالی پاکستان کے مختلف علاقوں تک محسوس کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں