اسلام آباد:ہسپتال ملازمین کے لئے خصوصی ڈسپنسیشن ،وزارت خزانہ سے وضاحت طلب

اسلام آباد:ہسپتال ملازمین کے لئے خصوصی ڈسپنسیشن ،وزارت خزانہ سے وضاحت طلب

اسلام آباد (ایس ایم زمان)وزارت قومی صحت نے وفاقی سرکاری ہسپتالوں کے 1سے 15 گریڈ تک کے ملازمین کے لیے خصوصی ڈسپنسیشن کی منظوری کے حوالے سے وزارت خزانہ سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

 وزارت صحت کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ فنانس ڈویژن کے 14 فروری 2023 کے احکامات کے تحت سول سرونٹس کو خصوصی ڈسپنسیشن دی گئی تھی، تاہم اس وقت وفاقی ہسپتالوں ملازمین کو محروم رکھا گیا تھا جو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس (HPA) لے رہے تھے ۔ تاہم ان تمام نان کلینیکل اور نان ٹیکنیکل ملازمین جو پہلے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس لے رہے تھے ، وہ اب ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) حاصل کر رہے ہیں۔ وزارت صحت نے وزارت خزانہ سے وضاحت طلب کی ہے کہ ڈسپیریٹی الاؤنس لینے والے ملازمین فروری 2023 کی خصوصی ڈسپنسیشن کے اہل ہیں یا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں