بھارتی جریدے نے منی پورمیں مودی کے مظالم بے نقاب کردیئے

 بھارتی جریدے نے منی پورمیں مودی کے مظالم بے نقاب کردیئے

بی جے پی سے تنگ ہزاروں افرادسڑکوں پرنکل آئے ،بھارتی فورسزکیساتھ شدید جھڑپیں شیلنگ،پتھرا ؤ، کئی زخمی ،نسلی و سیاسی تنا ؤکے باعث صورتحال مزیدپیچیدہ ہو سکتی :ماہرین

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بی جے پی کے انتہاپسندانہ اقدامات کیخلاف منی پور میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں، عوام اور بھارتی فورسز میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مقامی اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔بھارت کے اپنے جریدہ ہندوستان ٹائمز نے مودی کے جابرانہ اقدامات اور قابض بھارتی فورسز کے مظالم کو بے نقاب کر دیا، ہندوستان ٹائمز کے مطابق منی پور کے ضلع امپھال میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث بھارتی فورسز سے شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور کے عوام نے بھارتی سکیورٹی فورسز کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے نفرت کا اظہار کیا، قابض بھارتی فورسز نے بڑی عوامی ریلی کو روکنے کی کوشش کی جس پر صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔ بھارتی فورسز نے لاٹھی چارج اور شیل فائر کیے جس کے جواب میں منی پور کے عوام نے شدید پتھرا ؤکیا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کے تشدد سے متعدد شہری زخمی ہو چکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ منی پور کے دیگر اضلاع میں بھی عوامی ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے اور مختلف گروہوں کی جانب سے احتجاجی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال خطے میں پہلے سے موجود نسلی اور سیاسی تنا ؤکے تناظر میں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں