لائٹ ڈیزل 70.04 ،جیٹ فیول 23.59 روپے لٹر سستا

 لائٹ ڈیزل 70.04 ،جیٹ فیول 23.59 روپے لٹر سستا

جیٹ فیول 494روپے 71 پیسے سے کم ہو کر 471روپے 01 پیسے کا لٹر ہوگیا

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدحکومت پاکستان نے لائٹ ڈیزل70.04روپے فی لٹر اورجیٹ فیول  23.59روپے فی لٹر سستا کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل 369روپے 72 پیسے سے کم ہوکرفی لٹر 299روپے 32 پیسے جبکہ جیٹ فیول 494روپے 71 پیسے سے کم ہو کر 471روپے 01 پیسے کا فی لٹر ہوگیا۔

اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے ۔ واضح رہے ایک روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دی تھی جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے ائیرلائنز کے آپریٹنگ اخراجات میں کمی متوقع ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت نے کمرشل پروازوں کیلئے جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے ائیرلائنز کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں