او آئی سی کا جنگ بندی میں متاثر کن کردار پر پاکستانی قیادت سے اظہار تشکر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)او آئی سی نے جنگ بندی میں متاثر کن کردار ادا کرنے پر پاکستانی قیادت سے اظہار تشکر کیا ہے، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے سفارتکاری کے فروغ اور جنگ بندی کیلئے پاکستان کے کلیدی کردار پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ اظہارِ تشکر سیکرٹری جنرل او آئی سی اور سعودی عرب میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید فواد شیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سفیر فواد شیر نے سیکرٹری جنرل کو پاکستان کی امن اور ثالثی کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور 8 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات فریقین کے درمیان ایک اہم پیش رفت ہیں، جن میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی انتھک کوششیں شامل ہیں۔