پنجاب حکومت کا لیگل ایڈ ایکٹ میں اہم ترامیم لانے کا فیصلہ
لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے پنجاب لیگل ایڈ ایکٹ 2018ء میں اہم ترامیم لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا مقصد مستحق شہریوں کو مفت قانونی معاونت کے نظام کو مزید موثر اور وسیع بنانا ہے۔
مجوزہ ترامیم کے تحت خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کو قانونی امداد کے دائرہ کار میں باقاعدہ شامل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹری پراسیکیوشن کی جانب سے نظام کو بہتر بنانے کیلئے متعدد تجاویز بھی ارسال کی گئی ہیں۔ترامیم میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا کردار مزید مضبوط بنایا جائے اور ضلعی لیگل ایڈ کمیٹیوں کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے ۔