علامہ اقبالؒ کی تعلیمات پر عمل ناگزیر

 علامہ اقبالؒ کی تعلیمات پر عمل ناگزیر

لاہور (سٹاف رپورٹر ) تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ کے یومِ وصال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ ایک عظیم مفکر، عاشقِ رسولؐ اور امت مسلمہ کے فکری معمار تھے۔

 ان کی منظوم فکر کا ہر ہر لفظ علم و آگہی کے فروغ کیلئے مشعلِ راہ ہے اور آبِ زر سے لکھے جانے کے قابل ہے ۔ علامہ اقبالؒ کی فکر دراصل احیائے عشق کی تحریک ہے جس کے ذریعے خودی بندگی کے نور سے جِلا پاتی ہے اور انسان اپنے باطن کی تطہیر کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح کا شعور بھی حاصل کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں