پشاور:جعلی دستاویزات پر افغانستان جانے کی کوشش میں 5افراد گرفتار

پشاور:جعلی دستاویزات پر افغانستان جانے کی کوشش میں 5افراد گرفتار

پشاور (این این آئی) ایف آئی اے نے طورخم بارڈر پر جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے افغانستان جانے کی کوشش پر 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔۔۔

گرفتار افراد نادرا سسٹم بائی پاس کرنے کی کوشش کی تھی، ملزمان نے جعلی سفری دستاویزات کے لیے فی کس 50 ہزار روپے ادا کیے تھے ۔ ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں فہد نامی ایجنٹ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ گرفتار افراد کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے پشاور منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں