پن بجلی کی پیداوارمیں اضافے کیلئے پنجاب کو 2روزمیں 11ہزار کیوسک اضافی پانی فراہم کیاگیا

پن بجلی کی پیداوارمیں اضافے  کیلئے پنجاب کو 2روزمیں 11ہزار  کیوسک اضافی پانی فراہم کیاگیا

لاہور( این این آئی)ارسا کے جاری اعدادو شمار کے مطابق صوبہ پنجاب کے پانی میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 1100 کیوسک اضافہ کردیا۔۔۔

 پنجاب کے پانی کے حصص میں دو روزمیں 11 ہزار200 کیوسک اضافہ کیاگیا،صوبہ پنجاب کو گزشتہ روز 55 ہزار 900 کیوسک ،سندھ کو 50 ہزار کیوسک، بلوچستان کو 500 کیوسک پانی فراہم کیاگیا،خیبر پختونخواہ کو 2 ہزار 300 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے ،پانی کی زائد فراہمی سے پن بجلی کی پیداوارمیں اضافہ اورشارٹ فال میں مزیدکمی آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں