سینیٹ کی جنرل نشست پر 23اپریل کو الیکشن، ن لیگ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی مشترکہ امیدوار لانے پر متفق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔۔۔
مراد سعید کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کیا ہے ،خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 23 اپریل کو ہوگا، جمعیت علمائے اسلام ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں، جے یو آئی مولانا عبدالحسیب کو اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار بنانے کی خواہشمند ہے ، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے جے یو آئی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ خارج از امکان نہیں ہے۔