فیک ویڈیو وائرل کیس :پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کی ضمانت منظور
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی سوشل میڈیاایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔۔۔
عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ملزمہ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے موقف اپنایا کہ این سی سی آئی اے نے عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں فلک جاوید سمیت دیگر پر مقدمہ درج کر رکھا ہے ،فلک جاوید اس مقدمے میں 24 ستمبر 2025 سے گرفتار ہیں۔