ٹرمپ 2ایرانی شرائط مان لیں،مذاکرات ممکن:زاہد حسین

ٹرمپ 2ایرانی شرائط مان لیں،مذاکرات ممکن:زاہد حسین

جنگ بندی میں توسیع،ناکہ بندی ختم نہ کی توایرانی وفد کا آنا مشکل ہو جائیگا ٹرمپ کے آ نیکی توقع ہے ،عدیل وڑائچ ،’’دنیا مہر بخاری کیساتھ‘‘میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار زاہد حسین نے کہا ہے کہ اگر آج سیز فائر میں توسیع نہیں کی جاتی ، امریکا ناکہ بندی معطل نہیں کرتا توبات چیت کیلئے راہ ہموار نہیں ہوسکتی،دنیانیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ایران اسلام آباد آنے کو تیا ر ہے ، اگریہ دو شرائط مان لی جاتی ہیں تو مذاکرات ہو سکتے ہیں، ایک سیزفائر میں توسیع، دوسرا ناکہ بندی معطل کرنا، اگر یہ دو چیزیں نہیں ہو تیں تو ایرانی وفد کا آنا مشکل ہوجائے گا، ٹرمپ مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو یہ دو کام کر نا ہوں گے ،مزید کہا کہ اگر امریکا کو یقین ہوتا کہ مذاکرات نہیں ہو نے تو پھر اپنے وفد کو روانہ نہ کرتا ،میر اخیال ہے ان کو بھی یقین ہوگا کہ ایرانی وفد اسلام آباد آئے گا ، صدر ٹرمپ پاورپلانٹس اور پلوں کو اڑٖا نے ، ایران میں فوجی اتارنے کی بات  کرر ہے۔

فوجی اتارنے والا کام آسان نہیں ہو گا، بیورو چیف دنیا نیوز اسلام آباد عدیل وڑائچ نے کہا کہ پچھلے چند گھنٹوں میں پاکستان کی سفارتکاری مزید تیز ہو گئی ہے ،فیلڈ مارشل ایرانی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ، اگلے چند گھنٹوں میں ایسی خبر آسکتی ہے کہ صدر ٹرمپ ناکہ بندی ختم کرنے پر مان گئے ہیں،اگر ٹرمپ مان جاتے ہیں تو پھر ایرانی وفد آجائے گا، پہلے امریکی وفد اسلام آباد پہنچے گا پھر ایرانی وفد آئے گا، آج دن بھر اسلام آبا دمیں کئی امریکی طیارے لینڈ ہوئے ہیں، وہ صرف فوجی طیارے نہیں تھے ، اس میں پسنجر طیارے بھی پہنچے تھے ، ان کے جو آفیشل ہیں،جتنی بڑی تعدادمیں یہاں پہنچ رہے ہیں اورجو سکیورٹی پروٹوکو ل ہے اس کو اگر دیکھا جائے تو یہ توقع کی جارہی ہے کہ صدر ٹرمپ بھی آسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں