اضافی پٹرولیم لیوی کیخلاف درخواست حکومت سے رپورٹ طلب

 اضافی پٹرولیم لیوی کیخلاف درخواست  حکومت سے رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اضافی 180 ارب روپے پٹرولیم لیوی کی وصولی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔۔۔

 جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائرمتفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے جولائی سے وسط اپریل تک مجموعی طور پر 1 ہزار234ارب روپے سے زائد وصول کئے ، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، پٹرولیم ٹیکسز میں اضافے کے باعث مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہوا ،استدعا ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مکمل میکنزم طلب کرے اور جائزہ لے کہ عوام سے وصول کی جانے والی اضافی رقم کس قانونی جواز کے تحت لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں