پاکستان،مصر کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق تھنڈرII مکمل

 پاکستان،مصر کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق تھنڈرII مکمل

دونون ممالک کی سپیشل فورسز نے مشق میں اپنی آپریشنل مہارت کا مظاہرہ کیا مشق نے تاریخی ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو مزید مضبوط بنایا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور مصر کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق تھنڈر کامیابی سے مکمل ہوگئی ، دو ہفتے جاری رہنے والی تربیتی مشقوں کی اختتامی تقریب  چیراٹ میں ہوئی، یہ مشق مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق مشقوں، طریقہ کار اور تکنیکوں کو بہتر بنا کر باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے ڈیزائن کی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور مصری سپیشل فورسز کی ٹیموں نے مشق میں غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور حصہ لیا۔سپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ مصری پیرا ٹروپرز کے کمانڈر میجر جنرل محمد سعد عبدالرازق اور مصر کے دفاعی اتاشی نے بھی تقریب کا مشاہدہ کیا۔اس مشق نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ اور تاریخی ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا کام بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں