کالعدم ٹی ایل پی کے عہدیدار کو ساڑھے 11سال قیدوجرمانہ کی سزا
ساہیوال(این این آئی )سپیشل جج برائے انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خان نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکپتن کے سیکرٹری مالیا ت شہباز علی جٹ کو ساڑھے 11سال قید اور ایک لاکھ 55ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔
استغاثہ کے مطابق 12نو مبر 2025کو شام سوا چھ بجے دلو والا بنگلہ پل پر نفر ت انگیز مٹیریل پمفلٹ اور تحریک لبیک کی فنانسنگ کر تے ہو ئے سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کرشہباز علی جٹ کو گرفتار کر لیا تھا ۔ ملزم کے قبضہ سے 23ہزار روپے نقدی ،20پمفلٹ اور ممنوعہ مٹیریل بھی قبضہ میں لے لیا تھا۔ تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے مقدمہ 11جی ٹو، 11این ،11ایف ٹو،11ایف چھ، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیاتھا۔