پنجاب اسمبلی،تونسہ میں ایڈز کا معاملہ تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سپرد

پنجاب اسمبلی،تونسہ میں ایڈز کا  معاملہ تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سپرد

لاہور(سیاسی نمائندہ)تونسہ میں ایڈز کے بڑھتے کیسز پر اپوزیشن رکن احمر رشید بھٹی کی تحریک التواء کار ایوان میں پیش، سپیکر پنجاب اسمبلی نے معاملہ تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سپرد کر دیا جبکہ ارکان نے اسے انتہائی سنگین قرار دیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 1 گھنٹہ 42 منٹ کی تاخیر سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیرصدارت شروع ہوا، جہاں گندم پالیسی، خواتین کی ترقی اور صحت کے مسائل سمیت اہم امور زیر بحث آئے ۔ اپوزیشن رکن رانا شہباز نے گندم کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سرکاری خریداری سے ہاتھ کھینچ لیا مگر اب لائسنس چیک کر کے شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ، 3500 روپے فی من خریداری کا وعدہ پورا نہ کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں 3800 سے 4ہزار روپے تک پہنچ چکی ہیں،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمدنے کہا کہ گندم کی قیمتیں 3600 سے 3700 روپے کے درمیان مستحکم ہیں ،مسائل ہیں تو ان کا جائزہ لیا جائے گا، بروز پیر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں