زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے

زرمبادلہ ذخائر 21 ارب  26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے

کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے جس کے تحت سٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 73 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

 مرکزی بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 15 ارب 82 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جو بیرونی ادائیگیوں کے استحکام کیلئے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں معمولی کمی دیکھی گئی جو 8 کروڑ 98 لاکھ ڈالر گھٹ کر 5 ارب 44 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہ گئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 64 کروڑ ڈالر کا ہفتہ وار اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد پاکستان کے کل ذخائر 21 ارب 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں